Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ماہرہ خان کو چاہنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر...
شائع 19 جنوری 2021 06:44pm

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو اپنا مداح بنالیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منوایا ہے اور اسی وجہ سے اُن کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اسکرین شاٹ بشکریہ انسٹاگرام
اسکرین شاٹ بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ ماہرہ خان سے قبل اداکارہ عائزہ خان اور ایمن خان 70 لاکھ فالوورز کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں، ماہرہ خان حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہیں۔

mahira khan

lollywood actor