Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی آنے والی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار

کراچی:ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر نہ آسکی،کراچی آنے والی ٹرینیں...
شائع 19 جنوری 2021 03:37pm

کراچی:ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر نہ آسکی،کراچی آنے والی ٹرینیں دھند کے باعث 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ،تیزگام 10بجےکےبجائےایک بجے3گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی،قراقرم ایکسپریس 9:30کےبجائے 3گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی،کراچی ایکسپریس صبح 12بجے کے بجائے رات 9 بجے کے بعد 9 گھنٹے تاخیرسے پہنچے گی جبکہ ملت ایکسپریس صبح 10بجےکےبجائے دوپہر 1 بجے کراچی پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق رحمان بابا 5 گھنٹے تاخیرسے دوپہر 2 کے بجائے شام 7 بجے پہنچے گی،شاہ حسین ایکسپریس 8گھنٹے تاخیرسے رات 10 بجے پہنچے گی،گرین لائن بھی7 گھنٹے تاخیر سے رات 9 بجے کراچی پہنچے گی۔

اس کے علاوہ کراچی پہنچے والی سرسید ایکسپریس بھی 4 گھنٹے تاخیر سے شام 4 بجے پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کاکہنا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں دھند کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہے،مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے معلومات لے کرآئیں۔

karachi

fog

Pakistan Railway

train schedule

delay