Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راشد خان پوری لیگ کیلئے دستیاب ہونگے، عاطف رانا

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا کہنا ہے کہ...
شائع 18 جنوری 2021 10:25pm

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا کہنا ہے کہ افعانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پوری لیگ کیلئے دستیاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راشد خان پوری لیگ کیلئے دستیاب ہونگے جبکہ اس بار لاہور قلندرز لیگ کا فائنل جیت کر لاہوریوں کو خوشی دیں گے۔

واضح رہے کہ جب سے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوا تھا تو سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ راشد خان ابتدائی 5 میچز میں قلندرز کو دستیاب نہیں ہونگے تاہم آج عاطف رانا نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغانی اسپنر پوری لیگ کیلئے ہی دستیاب ہونگے۔

psl 6

rashid khan