Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹیم اپنے گھر پر آسان حریف نہیں ہوگی، جنوبی افریقی کپتان

کراچی: جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کراچی...
شائع 18 جنوری 2021 09:47pm

کراچی: جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں تیاریاں جاری ہیں، مہمان کپتان کوئنٹن ڈی کوک کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم اپنے گھر پر آسان حریف نہیں ہوگی، میزبان اسپنرز ہمارے لئے چیلنج ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پروٹیز اسکواڈ کی کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی جمخانہ میں مسلسل دوسرے روز 3 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔

مہمان کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے پہلی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بابر اعظم کی واپسی اور ہوم کنڈیشنز سے یقینی طور پر پاکستان کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

پروٹیز کپتان نے کہا کہ پاکستان میں انتظامات دیکھ کر سیکیورٹی کے حوالے سے تمام خدشات دور ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

pak vs sa test series 2021

sa tour pak 2021

pak vs sa