Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک-افغان و پاک-ایران بارڈر مارکیٹس کا قیام، وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس

وزیرِاعظم کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں...
شائع 18 جنوری 2021 09:42pm

وزیرِاعظم کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر مقامی آبادی کو کاروبار کی بہترسہولیات،تجارت کے فروغ اور نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مجوزہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر لئے جانے والے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو 18 مجوزہ بارڈر مارکیٹس، جن میں سے4 مارکیٹس پائلٹ منصوبے کے تحت قائم کی جائیں گی، کے ڈرافٹ پی سی ون اور ایران و افغانستان کے حکام سے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کرنے اور جلد ہی ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بسنے والی آبادی کی خوشحالی کےلئے ان مارکیٹس کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان مارکیٹس کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔

pm imran khan

pak afghan

pak iran