Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کےسرحدی علاقہ پرحوثیوں عسکریت پسندوں کاحملہ،پاکستان کی مذمت

پاکستان کی جانب سے حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی...
شائع 18 جنوری 2021 09:07pm

پاکستان کی جانب سے حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاؤں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کردی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کہتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب میں ایک گاؤں پر دہشتگرد حملے کی مزمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں ایک گاؤں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاؤں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ جزان پر ملٹری پروجیکٹائل داغی گئی اس حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن اور سلامتی کےلئے خطرناک ہیں ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کی تجدید کرتا ہے۔

foreign office

Zahid Hafeez Chaudri