Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے 154 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےوفاقی وزراء فواد چوہدری...
شائع 18 جنوری 2021 04:13pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےوفاقی وزراء فواد چوہدری ،فہمیدہ مرزا ،علی زیدی سمیت 154 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کر دی ۔

الیکشن کمیشن نے 154 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کر دی،اراکین کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی۔

جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی وزیرفوادچوہدری ، علی نوازاعوان ،وزیرمملکت شبیرقریشی، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اورعلی زیدی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 48، پنجاب اسمبلی کے 52 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے 19، کے پی اسمبلی کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ، سندھ اسمبلی سے تیمور تالپور اور امداد پتافی سمیت 19 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

election commion

National Assembly

Parliment