Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے...
شائع 18 جنوری 2021 02:09pm

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے2 دہشتگرد وں کو ہلاک جبکہ ایک کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرجنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے نام عثمان علی اور وحید لشتائی ہے، جوکالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے متحرک رکن تھے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد باردوی سرنگیں بنانے اوردہشتگردوں کی تربیت کے ماہرتھے۔

دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر2020 کوسیکیورٹی فورسز پرحملے میں ملوث تھا ،جس میں کیپٹن عمرچیمہ، 2 جے سی اوزاور3 سپاہی شہید ہوئے تھے ۔

ISPR

security forces

operation

terrorists