Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی کی شدت کم، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں سردی کی شدت کمی آرہی ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت...
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2021 11:27am

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شمال مغربی سمت سے 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،صبح سویرے شہر کی فضاوں پر دھند کے باعث حدنگاہ ڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر کے دوران معمول سے تیزہواوں میں کمی واقع ہوئی ہے ،شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتارپانچ کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے 28ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

karachi

tempreture

cold air