Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے...
شائع 18 جنوری 2021 11:02am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا ،پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا ، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے ،یہ ناپاک گٹھ جوڑنیوکلیئر خطے کوتنازعہ میں دھکیل سکتا ہے عالمی برادری نوٹس لے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں خطاب کےدوران بھارتی سفاکی کوعیاں کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مودی سرکار نے بالاکوٹ معاملے کوانتخابی فوائد کیلئے استعمال کیا ، خطے کے امن کو تباہ کرتے ہوئے ہوئے اور انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث ‏بنی ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بالاکوٹ معاملے پر پاکستان کے ذمہ دارانہ رویے نے بڑے بحران سے بچا لیا لیکن مودی سرکاربھارت کوبدمعاش ریاست میں تبدیل کرنے پرگامزن ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت کررہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی برادری کے سامنے ہے ،پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا ، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا ،بھارت کی پاکستان کیخلاف غلط مہم جوئی عیاں ہوئی،یہ گٹھ جوڑجوہری خطے کو ناقابل واپسی دہانے پر لے جائے گا جس کا خطہ متحمل نہیں ہوسکتا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اوربالاکوٹ پرمناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو ‏روک لیا تاہم کا غیرذمہ دارانہ رویے خطے میں ایک خطرناک فوجی مہم جوئی کا باعث بنا ۔

pm imran khan

اسلام آباد

Narendra Modi