Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی40 فوجیوں کی جان لی،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے ...
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2021 03:47pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام جبکہ بھارت ہندوتوا سوچ بدامنی چاہتا ہے ، بلآخر بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی ، مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ پلوامہ واقعے کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں،واضح کیا تھا کہ پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور اس کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام جبکہ بھارت ہندوتوا سوچ بدامنی چاہتا ہے ، مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی40 فوجیوں کی جان لی،یہ اپنے سیاسی مقاصد اورداخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے کے امن کوتہہ وبالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں ایک سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے،بھارت اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے،چاہتے ہیں دنیا ہمارے ڈوزیئر کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے بھارت کخلا ف پیش کےح گئے ٹھوس شواہد کا جائزہ لے اور اسے ذمہ دار ٹھہرائے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھی مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی بات کی لیکن بھارت نے ہمیشہ ماحول کو خراب کیا۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد