Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دو سو اکیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائیڈروجن الیکٹرک کار متعارف

امریکی کمپنی نے 221 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائیڈروجن...
شائع 18 جنوری 2021 09:05am
سائنس

امریکی کمپنی نے 221 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائیڈروجن الیکٹرک کار متعارف کروادی ہے۔

"ہائپیرئیون ایکس پی " الیکٹرک کار میں بیٹری کی جگہ ہائیڈروجن ٹینک نصب کیا گیا ہے۔ اس ہائیڈروجن ٹینک کی گنجائش 1 ہزار میل تک سفر کے لیے کافی ہے۔

سولر پینل کے ذریعے گاڑی میں موجود برقی آلات کو چلایا جاسکتا ہے۔ یہ گاڑی 2 اعشاریہ 2 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ کار اگلے سال کے اختتام تک مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کار اکیسویں صدی کی بہترین کار ثابت ہوگی۔ رواں سال ہائیڈروجن فیول الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کردی جائیگی۔

Electric car