Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مسائل سامنے لانا اپوزیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے'

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کہتی ہیں مسائل...
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021 11:53pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کہتی ہیں مسائل سامنےلانااپوزیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ملک میں یکےبعددیگرےمسائل کھڑےہورہےہیں۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشرکے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔پورےملک میں کوروناویکسین نہیں ہے۔حکومت نےتاحال ویکسین کاآرڈر نہیں دیا۔حکومت نے معاملے پرچپ کاروزہ رکھاہواہے۔کچھ پوچھ لیاجائےتوگالم گلوچ شروع ہوجاتی ہے۔

انکا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیاں تواترسےسامنےآرہی ہیں۔وزراء کاکام صرف اپوزیشن پرتنقید کرنا ہے۔ حکمران تاحال کنٹینرسےنیچےنہیں اترے۔خیبر سے کراچی تک بحرانی صورتحال ہے۔کراچی کےاسپتال ماتحت لےکرحکومت انہیں بھی تباہ کردےگی۔

شیری رحمان نے کہاموجودہ دورعوام کےلئےامتحان بناہواہے۔حکومت نےبات چیت کےلئےکوئی فورم نہیں چھوڑا۔موجودہ دورمیں ملکی قرضہ 3گنابڑھ گیا۔

پی پی رہنمانےکہااپوزیشن بات کرےتوکہتےہیں این آراومانگ رہےہیں۔جنگ کےبعد بھی معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوتےہیں۔وزیراعظم نےہرچیز کوانا کا مسئلہ بنایاہواہے۔ملک چلانےکےلئےوزیراعظم کو عہدے سے ہٹنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہااعتماد کا فقدان پیدا ہوچکا ہے،ذمہ دار حکومت ہے۔وزیراعظم کورونا،کشمیرسمیت کسی معاملے پر بات نہیں کرتے۔کشمیرپرحکومت نےنااہلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ہم نےایف اےٹی ایف پرحکومت کو بلیک میل نہیں کیا۔حکومت نےاپنےلئےبارودی سرنگ کھود لی ہے۔موجودہ حکومت کا رویہ بہت ہی زیادہ عجیب ہے۔حکمرانوں کو ملک چلاناہی نہیں آرہا۔

شیری رحمان نےکہااپوزیشن الائنس کےووٹ حکومت سےزیادہ ہیں۔پی ڈی ایم جماعتیں اپنااپنامنشور رکھتی ہیں۔ پی ڈی ایم میں کوئی دراڑنہیں ہے۔حکومتی ترجمان صبح شام دراڑکی بات کرتےہیں۔حکومت سینیٹ الیکشن کی وجہ سےٹینشن میں ہے۔حکومت کواپنےہی لوگوں پراعتبارنہیں ہے۔پیپلزپارٹی کسی بھی الیکشن کو خالی نہیں چھوڑےگی۔ پیپلزپارٹی ہرالیکشن میں حکومت کامقابلہ کرےگی۔اقتدارکبھی مسلسل نہیں ہوتا اور ہونابھی نہیں چاہیئے۔

Aaj Rana Mubashar Kay Sath

ppp leader

Aaj News program

Sherry Rehman