Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے طیارہ معاملہ، تین اہم افسران کے خلاف تحقیقات شروع

پی آئی اے کا طیارہ ملائشیا میں روکنے کا معاملہ، شعبہ مارکیٹنگ...
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021 08:34pm

پی آئی اے کا طیارہ ملائشیا میں روکنے کا معاملہ، شعبہ مارکیٹنگ ،انجینئرنگ،فلائٹ آپریشن اورکوپرآپریٹیو پلاننگ کی لاپرواہی سے طیارہ پھنسا۔پی آئی اے کے تین اہم افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ پی آئی اے کو ملائشیا سے مسافروں کی واپسی کےلئےایک کروڑروپے سے زائد خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق شعبہ مارکیٹنگ ،انجینئرنگ،فلائٹ آپریشن اورکوپرآپریٹیو پلاننگ کی لاپرواہی سے طیارہ پھنسا۔پی آئی اے کوملائشیا سے مسافروں کی واپسی کےلئے ایک کروڑروپے سے زائد خسارہ برداشت کرنا پڑا۔پی آئی اے کے تین اہم افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ۔12بوئنگ 777طیارے ہونے کے باجود لیز پر حاصل کیے گئے طیارے کوروانہ کیا گیا۔یورپ اوربرطانیہ کا فضائی آپریشن بھی کئی ماہ سے بند ہے۔

کسی طیارےسے متعلق کیس ہونے پراسے اپنے ملک میں ہی آپریٹ کیا جاتا ہے ۔کورونا کی صورتحال میں کئی فضائی کمپنیوں نے لیزنگ پرحاصل کیے طیارے واپس کر دیےتھے۔پی آئی اے کے پاس دو لیزپرحاصل کیے گئے طیارے ہیں جنہیں واپس نہیں کیا گیا۔

Malaysia