پی ڈی ایم کامقصدحکومت گرانا نہیں ،آئین کی حکمرانی ہے،سعد رفیق
سیالکوٹ:سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کامقصد حکومت گرانا نہیں ،آئین کی حکمرانی ہے،حکمرانوں نے تمام ادارےڈبودیئے،یہ صرف شغل میلےکیلئے آئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعدرفیق نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں،عدالتوں پر دباؤ ڈالنابندکیاجائے،پہلےنیب کےذریعےانتقامی کارروائیاں کی گئیں،اب ایف آئی اے،اینٹی کرپشن کواستعمال کیاجارہاہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےجدوجہد جاری رہے گی،پی ڈی ایم کا مقصد صرف حکومت گرانا نہیں،پی ڈی ایم کا مقصدملک میں آئین کی حکمرانی ہے،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔
ن لیگ کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ لاڈلےکی فرمائش پر خواجہ آصف کو گرفتارکیاگیا،وہ جلد رہا ہوں گے ،خواجہ آصف کیس میں سپریم کورٹ فیہلن دے چکی ہے،ان کی جمہوریت کیلئےجدوجہدصفرہے،حکمران غیرسنجیدہ لوگ ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ہم ریلوےکوسیدھاکرگئےتھے،انہوں نےپٹڑی سے اتاردیا،پی آئی اےکی طیارے کےمعاملے میں جگ ہنسائی ہوئی،یہ شایدبےعزتی پروف ہیں،یہ حکومت بازیہص اطفال نہیں ہے،پہلی حکومت ہے جوازخودفسادپیداکرتی ہے،ان کے پاس گالیاں دینے اورالزامات لگانےسےفرصت نہیں۔
سابق وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،صوبائی حکومت کووفاق سے تعلق رکھنا ہوتا ہے،ورکنگ ریلین رکھنا کوئی غلط بات نہیں ،حکومت رہی تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہوگا،حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیاہے،یہ گورننس کیلئےنہیں،شغل میلےکیلئےآئےہیں۔
Comments are closed on this story.