Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی اداکار درزی بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معروف بھارتی اداکار سونو سود نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس...
شائع 17 جنوری 2021 12:59pm

معروف بھارتی اداکار سونو سود نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ’سونو سود درزی شاپ‘ ہے، ویڈیو میں ان کو کپڑے سیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں سونو سود نے لکھا کہ ’یہ سونو سود کی درزی کی دکان ہے، یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے۔‘ ساتھ میں انہوں نے خود کو ہی ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’پینٹ کی جگہ نکر بن جائے، اس کی ہماری گارنٹی نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ سو نو سود غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ کچھ ہفتوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سونو سود نے تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جس کے لیے انہوں نے اپنی جائیدادیں گروی رکھوائی تھیں۔

Bollywood