Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال ترسیلات کی مالیت 28ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی

کراچی :رواں سال ترسیلات کی مالیت 28ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی،...
شائع 17 جنوری 2021 10:35am
کاروبار

کراچی :رواں سال ترسیلات کی مالیت 28ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بیرون ملک مقیم پاکستانی مجموعی ترسیلات کا 50 فیصد ارسال کریں گے، ترسیلات میں اضافے سے روپے کی قدر اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری ہوگی، پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا۔

کورونا کے باجود حکومت اور مرکزی بینک نےبیرون ملک مقیم کارکنوں کو سہولت فراہم کی جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔

خلیج ٹائمزکےمطابق جولائی سے ستمبر2020کےدوران متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اوردیگرخلیجی ریاستوں سے ترسیلات کا 60فیصدموصول ہوا۔

رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران14ارب20کروڑڈالرموصول ہوئےجوکسی بھی ششماہی میں14 سال بعد سب سے زیادہ ترسیلات ہیں۔

دسمبر میں مسلسل 7ویں ماہ ترسیلات زرکا حجم 2ارب ڈالر سے زائد رہا،ترسیلات میں مسلسل اضافے کے پیش نظرتوقع ہے کہ 30جون تک ترسیلات کی مالیت 28ارب ڈالررہےگی،گزشتہ مالی سال 23ارب ڈالر ترسیل کئے گئے تھے۔

Saudi Arabia

UAE

karachi

remittances

ڈالر