پاکستان میں مزید2,521افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق، 43اموات
اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مزید1,877افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 32افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز مں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,521 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ19ہزار291ہوگئی۔
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ34ہزار 654ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ49ہزار 222افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خبررپختونخوامیں 63ہزار339،اسلام آباد میں 40ہزار019،بلوچستان میں 18ہزار569 ،گلگت بلتستان میں34882 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 8606 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید43مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10951ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3775افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 4409،خبریپختونخوا میں 1779،اسلام آباد میں 456،بلوچستان میں 190اور گلگت بلتستان میں101اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث241 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار701 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,373مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,540افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ73ہزار639مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہں ۔
نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر مں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار191کورونا کے ٹسٹپ کئے گئے جن میں سے2521مریضوں مں تشخصم ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 73لاکھ67ہزار622افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.