Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی ٹیلنٹ مینیجر خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کی نوجوان ٹیلنٹ مینیجر ٹریفک حادثے میں...
شائع 17 جنوری 2021 08:56am

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کی نوجوان ٹیلنٹ مینیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ پسٹا دھاکڑ معروف ریئلٹی شور بگ باس کی شوٹنگ سے واپس جا رہی تھیں کہ ان کی بائیک کو حادثہ پیش آگیا۔

ٹیلنٹ مینیجر پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسسٹنٹ کے ساتھ سیٹ سے گھر جانے کیلئے نکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پر گڑھا ان کو دکھائی نہیں دیا۔ ان کی موٹر بائیک اس گڑھے کی وجہ سے سنبھل نہیں سکیں اور اس وجہ سے پسٹا روڈ کے درمیان میں جا گریں جبکہ ان کے ساتھ موجود اسسٹنٹ روڈ کے کنارے پر جا گریں۔

سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر روڈ پر گری ہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین ان پر چڑھ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

Salman Khan

Accident

Bollywood