کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی
نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جہاں سرد موسم میں طوفانی ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے جبکہ برفانی تودے بھی گرتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک اسے موسم سرما میں سر نہیں کیا جاسکا تھا۔
موسم کی ہولناکی روک سکی، نہ طوفانی ہواؤں کی رفتار، کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔
یہ کارنامہ نیپال کے کوہ پیماؤں نے انجام دیا، 10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے گزشتہ رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد رات ایک بجے ٹیم کیمپ فور کیلئے روانہ ہوئی۔
اب تک دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا تھا۔ صرف کے ٹو ہی دنیا کی واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں اب تک سر نہیں کی گئی تھی تاہم نیپالی کوہ پیماؤں نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔
Comments are closed on this story.