Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے دوران اسپینش کوہ پیما گر کر جاں بحق

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے دوران اسپین...
شائع 16 جنوری 2021 10:56pm

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے دوران اسپین سے تعلق کوہ پیما سیرگیو مینگریوٹ گر کر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو کیمپ ون سے واپس بیس کیمپ آرہے تھے کہ اچانک پھسل کر کرویس میں گرگیا، غیر ملکی کوہ پیما کی ڈیتھ باڈی کو تاحال نہیں نکالا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق کوہ پیما کی ڈیتھ باڈی گہری برفانی کھائی میں گری ہے جو ریسکیو کرنا ممکن نہیں۔

رواں سال سرمائی مہم کے دوران جاں بحق ہونے کا پہلا واقعہ ہے، اس سے پہلے 3 کوہ پیما کو بیمار ہوکر ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

k2

k2 mountain