امریکا: پاکستان میں سرمایہ کاری کی نافذ حد کا خاتمہ
امریکا میں تعینات پاکستان سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ...
کاروبار
امریکا میں تعینات پاکستان سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے سال دوہزار اکیس کیلئےتمام ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی حدود جاری کردیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبہ میں قلیل اور طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے پر امریکی بینک کی جانب سے پہلے سے نافذ حدود کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
اسد مجید خان نے مزید بتایا کہ امریکی بینک کی جانب سے جاری شدہ نیا اعلامیہ پاکستان کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک سرکاری اورنجی شعبہ میں قلیل اور طویل مدتی سرمایہ کاری کرےگا، یہ پاکستان کی معاشی،سیکیورٹی صورتحال پراطمینان کامظہرہے۔
US
Pakistan Ambassador
مقبول ترین
Comments are closed on this story.