Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پلوامہ ڈرامہ بے نقاب، سوشل صارفین کی میڈیا اور مودی سرکاری پر تنقید

پلوامہ واقعہ۔ ایک ڈرامہ تھا۔ جو خود۔بھارت نے رچایا تھا۔ بھارت...
شائع 16 جنوری 2021 10:11pm

پلوامہ واقعہ۔ ایک ڈرامہ تھا۔ جو خود۔بھارت نے رچایا تھا۔ بھارت نےاپنے ہی فوجی مروائے اور ٹی وی پر بیٹھ کر۔ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے مسخرے اینکر ارنب گوسوامی اوربھارتی براڈ کاسٹ آدئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈا پوڑا تو بھارت کے شہری بھی۔ ارنب گوسوامی کی مکاری اور مودی سرکار کی عیاری۔ جان گئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اپنی ہی حکومت۔ اور ٹی آر پی کیلیے خدمت کرتے مسخرے اینکر کے خلاف بھڑک اٹھے۔ بھارت میں ارنب گیٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارتی سوال کررہےہیں۔ شرم کرو!! ارنب کو پلوامہ کے بارے میں معلوم تھا۔ بالا کوٹ کے بارے میں بھی پتہ تھا، کیا یہ بھی ایک حکومت ہے۔ یا صرف ایک ریکیٹ؟

جہاں مودی ان کے ساتھ مل کر خفیہ کارروائیاں کررہا ہے اور ہمارے فوجیوں کے خون کا استحصال کیا جارہا ہے۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا۔ ارنب کو ٹامز ناؤ سے نکالا گیا تو اسے بوٹ چاٹنے اور بکواس کرنے کی اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا پتہ چلا۔ اسی لیے ہوشیاری میں ٹیم بنائی اور ریپبلک ٹی وی کا اغاز کیا۔

آریان نے لکھا۔ کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتیں اور ارنب کے بارے میں سینئر صحافیوں کی بے انتہا خاموشی۔ یہ آواز بلند کر رہی ہے۔ کہ اگر وہ بولیں گے تو ان کی بلی بھی تھیلے سے باہر آجائے گی۔

بھارتی صارفین نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا۔ وہ پوچھتے ہیں کہاں ہے آپ کا غم و غصہ۔ خاموش رہ کر اپنے سچے آقاؤں سےوفاداری کا مظاہرہ کرنے کا یہ عمدہ طریقہ ہے۔

بھارتی صارفین نے۔ مودی سرکار کے کرتوت اور میڈیا کے تماشوں کو ۔ جذبات کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔

Arnab Goswami