پلواما میں مودی کا ڈرامہ منظرعام پر
چودہ فروری، دوہزار اُنیس کو مکار مودی نے کارندوں کے ساتھ بارود اور خون کی سازش رچی۔
مقبوضہ کشمیر کی وادی میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دستے راستے میں تھے کہ ہندو بنیے نے کم ذات والے اپنے ہی سپاہیوں کی بس کو نشانہ بنوایا ۔ چالیس اہلکار مارے گئے۔
بھارت نے الزام پاکستان پر لگایا اور چھبیس فروری کو بالاکوٹ میں چند درخت اور ایک کوا مار کر دنیا کو الیف لیلیٰ کی داستانیں سنائیں۔
ستائیس فروری کو اُس وقت کے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے خبردار کیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے اپنے ترجمان کی بات کو سچ ثابت کیا اور صرف ایک روز بعد یعنی اٹھائیس فروری کو دو بھارتی طیارے مار گرائے ۔ ایک پائلٹ ابھیندن کو بھی پکڑلیا۔
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھجوادیا۔
Comments are closed on this story.