Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں...

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا، صوبے ہرات میں...
شائع 16 جنوری 2021 12:27pm

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا، صوبے ہرات میں طالبان نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملے میں تیرہ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق طالبان کے تین جنگجوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، دوسری جانب دارالحکومت کابل اور بغلان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آج صبح صوبہ قندھار میں بھی دھماکا ہوا، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قندوز، قندھار، ہلمند میں طالبان کے حملوں میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے چودہ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکیس صوبوں میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں ایک سو اٹھارہ طالبان اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Afghan peace