Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات، پی ڈی ایم پر مشاورت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت میں غیر رسمی...
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2021 12:24pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کے معاملے پر حکومتی بدنیتی سامنے آئی، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب بےنقاب ہوچکی ہے، لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہوگا۔ مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات شہباز اور حمزہ کی احتساب عدالت آمد پر ہوئی۔ مریم نواز نے شہبازشریف کی طبیعت دریافت کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ شہبازشریف کو پی ڈی ایم کےفیصلوں سےآگاہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کیسزسے ایک دن ضرور سرخرو ہوں گے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

PDM

hamza shahbaz

Maryam Nawaz

shahbaz sharif