Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ذاتی رنجش پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

کراچی کےعلاقے بن قاسم میں بچپن کے دوست نے ذاتی رنجش کی بنا پر...
شائع 16 جنوری 2021 09:42am

کراچی کےعلاقے بن قاسم میں بچپن کے دوست نے ذاتی رنجش کی بنا پر دوست کو گولیاں مار کر قتل کردیا، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے بن قاسم میں جیلانی بابا درگاہ کے قریب ذاتی رنجش پر بچپن کا دوست قاتل بن گیا، مبینہ طور پر بلاول شاہ نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے دوست منظر مہدی عرف زین کو قتل کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا ملزم بلاول شاہ مقتول کے بچپن کا دوست تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے پانچ خول تحویل میں لے کر فرار قاتل کی تلاش شروع کردی۔

karachi

Target Killing