انڈونیشیا میں زلزلہ، آفٹر شاکس سے سونامی کا خطرہ
انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے چالیس سے زائد افراد جان سے چلے...
انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے چالیس سے زائد افراد جان سے چلے گئے، سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ حکام نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کردیا۔
صوبے سلاویسی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔
حکام کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر آیا، جس کا مرکز ممجو سے چھتیس کلو میٹر دور جنوب اور گہرائی اٹھارہ کلو میٹر تھی۔
ممجو کے مقامی ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا، ایک اسپتال بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ آفٹر شاکس سے سونامی آنے کا بھی خدشہ ہے۔
Indonesia
Tsunami
مقبول ترین
Comments are closed on this story.