Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'صرف کلثوم نواز باہر نکلی تو مشرف نے انہیں این آر او دے دیا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایکدم تبدیلی خونی انقلاب سے آتی...
شائع 15 جنوری 2021 11:01pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایکدم تبدیلی خونی انقلاب سے آتی ہے، ہم اوپر آبھی گئے تو نیچے انکے تگڑے لوگ بیٹھے ہیں۔ صرف کلثوم نواز باہر نکلی تو مشرف گھبراگیا اور اس نے انہیں این آر او دے دیا

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ بیلٹ کے ذریعے انقلاب سلو پراسس ہوتا ہے، فضل الرحمان دو نمبر آدمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا جرم ہے،فضل الرحمان کہتا ہے کہ آرمی چیف بتائیں، فلاں بھی بتائے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا کوئی بزنس نہیں اسکے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، پہلی بار اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،انہوں نے این آر او کیلئے لکھ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو یہ لوگ پیغام بھجواتے رہے، کہتے ہیں اسمبلی چلوانی ہے تو ڈائیلاگ کرنا پڑےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بھاری اکثریت کےبغیر اصلاحات نہیں کرسکتے، جب آپ اصلاحات کرتے ہیں اور اکثریت نہ ہو تو چوروں کا ٹولہ اکھٹا ہوجاتا ہے۔ آپکو اپنے اتحادی بھی سنبھالنے پڑتے ہیں، جنرل مشرف کی نیب اپنی تھی جوڈیشری کنٹرول میں تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ مشرف نے گھٹنے ٹیکے اور انہیں این آر او دے دیا، ایک کلثوم نواز باہر نکلی تو جنرل مشرف نے انہیں این آر او دے دیا، سرے محل پر 1 ارب روپیہ وکیلوں پر خرچ کیا، جب سرے محل بکا تو این آر او لیکر وہ بھی پیسہ لے گیا، مشرف کے پاس اتنی طاقت تھی اور پھر بھی گھبرا کر این آر او دے دیا، میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا آدھا ٹیکس قرضوں کی قسطیں ادا کرنے پر چلا جاتا ہے،ہرکوئی رورہا ہے کہ مہنگائی ہے۔

pm imran khan

NRO

Fazal ur Rehman

Kulsoom Nawaz

Pervez Musharraf