Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

براڈشیٹ نے سب کو چارج شیٹ کردیا،رپورٹ

دوہزار کا کھودا گڑھا دو دہائیوں بعد بھرنا پڑرہا ہے یا معاملہ کچھ...
شائع 15 جنوری 2021 08:24pm

دوہزار کا کھودا گڑھا دو دہائیوں بعد بھرنا پڑرہا ہے یا معاملہ کچھ اور ، براڈ شیٹ سربراہ کے انکشافات سیاستی جماعتوں ہی نہیں بلکہ اداروں پر کیچڑ اچھال گیا ۔

براڈ شیٹ یا فراڈ شیٹ۔ برطانیہ کی فرم نے سب کوچارج شیٹ کردیا۔

برطانیہ کی اثاثہ ریکوری فرم کو پاکستان میں 2000 میں متعرف کروایا گیا۔

سابق صدرپرویزمشرف نے سیاستدان، بیوروکریٹس، تاجر کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے براڈ شیٹ سے معاہدہ کیا ۔

تحقیقات شروع ہوئی توکچھ عرصے بعد سیاسی تقاضے اور مفاہفتی سیاست آڑے آئے جس پرنیب نے 2003 میں براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔

براڈ شیٹ نے قانون جنگ کا آغا کیا جس پر2016 میں لندن کی عدالت نے 2 کروڑ8 لاکھ ڈالرسے زائد کی ادائیگی کا فیصلہ سنایا جولائی 2018 میں فیصلے کے خلاف پاکستانی کی اپیل بھی رائیگاں گئی۔

فیصلے کے تحت نیب کوسود سمیت ادائیگیاں کرنے پڑیں ، براڈ شیٹ پاکستان سیاست کے بیانیے میں اہم بن گیا ۔

سربراہ براڈ شیٹ کے پہلے انکشاف پروزیراعظم عمران خان نے عوام کومعاملے سے اگاہ کرنے ہدایت کی توکاوے موسوی کے بعد میں آنے والے بیانات نے اپوزیشن کوتقویت دے دی ،

براڈ شیٹ کمبل کی شکل اختیارکرگیا ،حکومت ، اپوزیشن اورنیب اپنے اپنے موافق بیانات کا سہارا لینے لگ گئے ، پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹی حرکت میں آئیں اور چیئرمین نیب بھی طلب کرلیے گئے۔

Raja Parvez Ashraf

Former President

Broadsheet Scandal

Bureaucrats

assets