Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے پھر پیٹرول چھڑک دیا۔ قیمتوں کو...
شائع 15 جنوری 2021 07:25pm

مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے پھر پیٹرول چھڑک دیا۔ قیمتوں کو دوبارہ آگ لگا دی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر تین روپے بیس پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

رات بارہ بجے کے بعد سے فی لیٹر پیٹرول ایک سو نو روپے بیس پیسے میں ملےگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا۔

پیٹرول میں لگادی گئی پھرمہنگائی کی آگ لگادی گئی، نئی قیمتوں نےغریب کو جھلسا کررکھ دیا۔ عوام حکومتی اقدام پر آگ بگولہ ہوگئی۔

فی لیٹر پیٹرول پر3روپے 20 پیسےبڑھادیے، ڈیزل بھی مزید دو روپے مہنگا کردیا۔ مٹی کے تیل پر 3روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پر4 روپے42پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نئے سال کے پہلے ہی ماہ میں حکومت نے یہ دوسری بار عوام کو تحفہ دیا ہے۔

diesel price

petrol price