Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پرائمری سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بھی...
شائع 15 جنوری 2021 07:12pm

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بھی جماعت نہم سے بارہویں تک کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے جبکہ باقی مانندہ کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔

وزیر تعلیم سعید غنی کاکہناہے کہ صوبہ سندھ میں کوویڈ کی صورتحال بہتر رہے تاکہ تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل جائیں۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلے فیز میں تعلیمی ادارے کلاس نہم سے بارہویں تک 18 جنوری سے کھول دئیے جائیں جبکہ پرائمری سے آٹھویں تک اور جامعات یکم فروری کو کھولیں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کوویڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق و صوبوں نے چھوٹے بچوں کی کلاسز کو 18 جنوری کو پہلے فیز سے مشروط کیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے قبل ایک بار پھر کوویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد یکم فروری کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Saeed Ghani

educational institutions

Sindh Education Minister

NCOC meeting