Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج (15 جنوری 2021) کے سونے کے ریٹ

کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود آج...
شائع 15 جنوری 2021 06:38pm
کاروبار

کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود آج لوکل سطح پر اس کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 794 روپے کا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 1847 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

14 جنوری 2021 کے ریٹ

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کی کمی سے 1839 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

gold price

bullion rates

Global market