Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم میں مایوسی پھیل چکی، وہ صرف تسلی کیلئے جلسے کررہے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2021 01:08pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر مایوسی پھیل چکی ہے، اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کیلئے وہ جلسے منعقد کر رہے ہیں تاکہ یہ مایوسی زیادہ نہ بڑھے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے ہم واقف ہیں ،استعفوں کے معاملے پر اندرونی اختلافات ہمارے علم میں ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ کا اب تک تعین نہیں ہو سکا ،اس کی پس پردہ وجوہات سے بھی واقف ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج کو ویلکم کہتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے سامنے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں ہم پر امن احتجاج کو نہیں روکیں گے، بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے کے اندر ہو۔

وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر مختلف آراء ہم سے ڈھکی چھپی نہیں اور جے یو آئی کی قیادت میں اختلاف بھی سب کے سامنے ہے، اس وقت پی ڈی ایم کے اندر مایوسی پھیل چکی ہے، اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کیلئے وہ جلسے منعقد کر رہے ہیں تاکہ یہ مایوسی زیادہ نہ بڑھے۔

PDM

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد