Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ پرجائزہ اجلاس

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پر پیشرفت،...
شائع 14 جنوری 2021 09:55pm

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پر پیشرفت، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ اور والٹن ایئر پورٹ کی منتقلی کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔عمران خان کہتےہیں منصوبےکی اہمیت کے پیش نظرنہ صرف سرمایہ کاری کےمواقع پیدا ہوں گےبلکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پر پیشرفت، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ اور والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں راوی سٹی کےمنصوبے میں بین الاقوامی اورملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے اظہارکو سراہا گیا۔ متحدہ عرب امارات، چین اور ترکی کی تعمیرات کے شعبے میں ممتاز سرمایہ کار کمپنیوں سے معاہدے تکمیلی مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔

اجلاس کوراوی سٹی منصوبےمیں ماحولیاتی تحفظ کےحوالےسےمجوزہ قانون سازی میں پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو منصوبے کے ضمن میں اراضی کی خریداری، لینڈ اور زون ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بنائے گئے تین گروپس کی کارکردگی میں نمایاں پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے راوی سٹی منصوبے میں ممتاز بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کی گہری دلچسپی اور اس ضمن میں معاہدوں کے حوالے سے نمایاں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

pm imran khan

development projects