Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

کراچی پولیس نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کیلئے سیکورٹی پلان ...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 08:47pm

کراچی پولیس نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ 24 سینئر افسران سمیت 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے، اسٹیڈیم کے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس کا اعلان بھی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 جنوری سے شروع ہونے والے جنوبی افریقی ٹیم کے دورے کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی کی صدارت میں ہوا۔

ڈی آئی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن نے سیکورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے موجود رہے گی۔ 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 608 این جی اوز، 3 ہزار 612 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل، 31 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 300 جوان اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ایک ہزار 80 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں بھی ہمہ وقت فوری ریسپانس کیلئے تیار رہیں گی۔

اسٹیڈیم کے اطراف چلنے والی ٹریفک کیلئے متبادل روٹس مرتب کئے گئے ہیں جہاں ٹریفک کے ایک ہزار 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

cricket

karachi

national stadium

security plan

sa tour pak 2021