Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا کو حلوہ کھلائیں گے،فضل الرحمان

وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ مولانا پیزہ نہیں حلوہ...
شائع 14 جنوری 2021 08:02pm

وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ مولانا پیزہ نہیں حلوہ کھاتے ہیں انہیں حلوہ ہی کھلائیں گے ۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ مولانا پیزہ نہیں حلوہ کھاتے ہیں انہیں حلوہ ہی کھلائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ہے، وزیراعظم نے اس پر ٹویٹ بھی کیا ہے ۔ 19جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔

شبلی فرازنے کہا کہ احتجاج کے لیے ایسی جگہیں مختص ہونی چاہئیں جہاں مظاہرین احتجاج کرسکیں، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پرعمل درامد بارے فروغ نسیم سے پوچھیں ۔

PDM

shibili faraz

Information Minister

Fazal ur Rehman

PDM Protest