Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ڈی پی کےتحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے319ارب روپےکااجرا

وفاقی حکومت نے رواں سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت...
شائع 14 جنوری 2021 07:25pm
کاروبار

وفاقی حکومت نے رواں سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف جاری اورسماجی شعبے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 319 ارب 56 کروڑ روپے جاری کردیے۔

وزارت منصوبہ بندی،ترقی اوراصلاحات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری کئے گئے فنڈز میں 207ارب روپے سے زائدوفاقی وزارتوں،87ارب روپے کارپوریشنز،25ارب روپےسےزائدخصوصی شعبوں اور75کروڑروپے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنواوربحالی کے ادارے کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح 55 ارب 20کروڑ روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، 14 ارب روپے ہائیرایجوکیشن کمیشن، 11 ارب روپے سے زائدریلوے اور60 ارب روپے سے زائدرقم قومی ہیلتھ سروسز کےلئے جاری کی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان

federal government

development projects

PSDP