Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور آذربائیجان معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون...
شائع 14 جنوری 2021 07:00pm

پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان وفودکی سطح پر بات چیت ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ آذربائیجان کے وفد کی قیادت وزیرخارجہ جیہون بیراموف نے کی۔

فریقین نے زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلئے ایک دوسرے کے تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ان کے آذربائیجان کے ہم منصب نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mahmood Qureshi