Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈشیٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈشیٹ معاملے کا...
شائع 14 جنوری 2021 03:51pm

اسلام آباد:چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈشیٹ معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا اورآڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرمین رانا تنویر کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ اجلاس کی کارروائی پرتشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ براڈ شیٹ معاملے پر بحث بھی ہوئی۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ہماری عزت اچھالی گئی ہے، ہم بہت تکلیف میں ہیں، پبلک اکاؤنٹس نے 2 سال میں 500 ارب روپے سے زیادہ کی وصولی کی، اس کمیٹی نے نیب سے زیادہ وصول کرکے دیئے ہیں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ کابینہ میں یہ سنگین الزام لگا ہے کہ پی اے سی اربوں روپے لے کر آڈٹ اعتراضات نمٹاتی ہے۔

حکومتی رکن عامر ڈوگر نے جواب دیا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

شیخ راحیل اصغر یہ کہہ کر اجلاس کا واک آؤٹ کرگئے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی اے سی کی ساکھ کو متاثر کیا گیا ، الزامات پرغورکیلئے اجلاس ان کیمرہ کردیا گیا ، بڑی مشکل سے عزت بنائی، اب اچھالی جارہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ کمیٹی کسی ممبر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں لیکن عمل نہیں ہوتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کسی کمیٹی کے چیئرمین کے پروڈکشن آرڈر کو روک نہیں سکتے۔

اسلام آباد

notice

Broadsheet

public accounts committee