Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے 3کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد:پاک بحریہ کے 3کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 02:47pm

اسلام آباد:پاک بحریہ کے 3کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں کموڈورز جاوید اقبال، محمد سہیل ارشد اور سلمان الیاس شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989 جبکہ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

Pakistan Navy

اسلام آباد