Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحمان ملک اور سنتھیا ڈی رچی کی درخواسیں واپس لینے کی استدعا منظور

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اورامریکی خاتون سنتھیا ڈی...
شائع 14 جنوری 2021 10:25am

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اورامریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے درمیان صلح ہوگئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی درخواسیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔

درخواستیں واپس ہو گئیں، امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کی ایک دوسرے کخلا ف درخوستیں واپس لینے کے معاملے کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت نے دونوں فریقین کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظورکرلی۔

وکیل سنتھیا ڈی رچی نے بتایا کہ مؤکل کی ہدایت پرتمام درخواستیں واپس لے لی،دونوں فریقین میں صلح ہوچکی ہے ۔

امریکی خاتون نے رحمان ملک کخلاوف اندراج مقدمہ اور جسٹس آف پیس کے فیصلے کخلا ف درخواست دائر کی تھی جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کخلا ف درخواست دی تھی۔

IHC

اسلام آباد

Justice Amir Farooq

Rehman Malik