Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیروں سے آٹا گوندھنے اور گٹھنوں سے پیزا بریڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

ممکن ہے آپ نے اپنی زندگی میں ایسا کمال کا پیزا کھایا ہوگا جسے...
شائع 14 جنوری 2021 09:58am

ممکن ہے آپ نے اپنی زندگی میں ایسا کمال کا پیزا کھایا ہوگا جسے ننگے فرش پر لٹا کر گھٹنوں کے بل چِت کیا جائے اور کالے سیاہ پیروں کے نیچے لتھاڑ کر بریڈ کی شکل دی جائے اور اس کے اوپر لوازمات سجا کر تکے اور فجیتے کے فلیور کے ساتھ پیش کیا جائے۔

جب گندے پیروں کے نیچے لتھاڑ کر وہ بھی ننگے فرش کے اوپر پیزا تیار کیا جائے گا اور بنانے والے مزدوروں کے پاﺅں پسینے سے بھی شرابور ہوں اور انہوں نے جسم پر کپڑوں کے نام پر بھی چیتھڑے باندھ رکھے ہوں تو ذائقہ تو خود بخود پیدا ہو جائے گا۔

آج کل سوشل میڈیا پر پیزا بنانے والے ایک کارخانے کی ویڈیو وائرل ہے۔ ویڈیو تو یہ انڈیا کی ہے مگر ہمارے ہاں بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیم ایک ایسی فیکٹری پر چھاپہ مارتی ہے جہاں پر پیزا بنانے کے لیے اس کے آٹے کو فرش پر ڈالا گیا ہے اور پیزا بریڈ کو بڑا کرنے کے لیے مزدور ننگے پیروں کے ساتھ اس کے اوپر چڑھے کھڑے ہیں اور گٹھنوں کے ساتھ اسے پریس کر رہے ہیں۔

کراہت بھرا یہ منظر دیکھنے کے قابل ہی ہے کہ جہاں پیزا کی بریڈ تیار کی جا رہی ہے وہ جگہ بھی انتہائی غلیظ ہے اور جو مزدور پیزا بریڈ تیار کررہے ہیں ان کی اپنی صفائی ستھرائی کی حالت بھی ناقابل دید ہے۔

Viral Video