Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ جنگ نظریئے کی ہے، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں پاکستان کے مالک...
شائع 14 جنوری 2021 12:01am

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں پاکستان کے مالک عوام ہیں یا طاقتور ادارے؟ آج فیصلہ کن جنگ کا وقت آچکا ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان جعلی وزیراعظم اور عقل سے عاری ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہوگئی۔ ملک تنہا رہ گیا ۔ ایسی حکومت ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پرانے چوروں کو واپس لاؤ تاکہ روٹی تو ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فیصلہ کن جنگ کا وقت آچکا ہے،

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک اسلیے بنا تھا کہ اس قسم کے لوگ ہم پر مسلط ہوں؟ یہ جنگ سینیٹ کی سیٹوں کی نہیں بلکہ نظریہ کی ہے۔

PDM

pakistan economy

Opposition leader

Fazal ur Rehman

PDM cheif