Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

براڈشیٹ کے انکشافات،شہزاد اکبر متنازعہ قرار

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے ایک آمر اور...
شائع 13 جنوری 2021 11:24pm

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے ایک آمر اور ایک سلیکٹڈ کے خلاف چارج شیٹ دی ۔ براڈ شیٹ کے انکشافات کے بعد شہزاد اکبر متنازع ہوچکے ۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ شہزاد اکبر کس قانون کے تحت براڈشیٹ سے مذاکرات کررہے تھے؟ میں ان کو ڈرانے ان کے خوابوں میں آؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے آمر اور سلیکٹڈ کیخلاف چارج شیٹ دی، براڈ شیٹ کے انکشافات کے بعد شہزاد اکبر متنازع ہوچکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی کرسی اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، اُنہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔

PML N leader

NRO

imran khan

Maryam Aurangzeb

shahzad akbar

Broadsheet