Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ترک اسکول کا دورہ

ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پاک ترک اسکول کا دورہ کیا ہے ۔...
شائع 13 جنوری 2021 10:15pm

ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پاک ترک اسکول کا دورہ کیا ہے ۔ ارطغرل غازی ڈرامہ کے اداکاربامسی اورآرتوک بے بھی ہمراہ تھے۔

اس موقعے پر ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک ترک اسکولزپرسپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں وزارت تعلیم کے ساتھ سکولز میں توسیع کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک ترک اسکول میں وزیر خارجہ کی آمد ہوئی ۔ ارطغرل سریز کے کردار بامسی اور ارتک بے بھی شرکت کی ۔ شرکاء دونوں کرداروں کو خود کے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ترک معارف اسکول فاؤنڈیشن تعلیم دے رہی ہے اور تعلیم کے زریعے قیام امن کیلئے کوشاں ہیں، جنگ آزادی میں خطے کے لوگوں نے مدد فراہم کرنے پرترک عوام تہ دل سے مشکورہیں ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنا کا جذبہ رکھتے ہیں

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مزید اسکول کھولنے کا معاہدہ کیا ہے . ارطغرل ڈرامے کے کردار آرتوک بےاور بامسی نے پاکستانیوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد

Ertugrul Ghazi

Turkish Foreign Minister