Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی اسامہ ستی کے اہلخانہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوان اسامہ ستی کے اہلخانہ سے...
شائع 13 جنوری 2021 02:36pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوان اسامہ ستی کے اہلخانہ سے ملاقات کی،جس میں وزیراعظم نے تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسامہ ستی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی کی ۔

عمران خان نے المناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

pm imran khan

اسلام آباد

family