Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسامہ ستی قتل کیس:پولیس اہلکاروں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد میں طالبعلم کو...
شائع 13 جنوری 2021 12:15pm

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد میں طالبعلم کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی، سخت سیکورٹی میں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان نے بے گناہ شہری کے قتل کی غلطی تسلیم کی ہے تاہم جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرنے کیلئے وقت درکار ہے ۔

جج نے ملزمان کے 164کا بیان سے متعلق پوچھا تو تفتیشی افسرنے بتایا کہ ابھی تک نہیں لکھوایا ۔

عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظورکر لی، عدالت کے باہر اسامہ ستی کے لواحقین نے احتجاج مظاہرہ بھی کیا۔

ATC

اسلام آباد

remand

Student