Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید55 اموات، 2,123 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 13 جنوری 2021 09:19am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 55افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,123 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد10,772ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد508,824ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,123 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ08ہزار824ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناسے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ28ہزار 949ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ46ہزار 525افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں62ہزار018،اسلام آباد میں39ہزار462،بلوچستان میں18ہزار467 ،گلگت بلتستان میں4882اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8521کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید55مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10772ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3730افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4323،خیبرپختونخوا میں 1748،اسلام آباد میں447،بلوچستان میں188اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث235 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار102 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,366مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,973افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 64ہزار950مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار450کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2123مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 72لاکھ02ہزار076افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death