Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

' بلیک آوٹ کی ذمے دار پچھلی حکومت ۔۔۔' اسپاٹ لائٹ میں بات چیت

پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت بلیک آؤٹ کاذمہ داربھی...
شائع 12 جنوری 2021 11:09pm

پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت بلیک آؤٹ کاذمہ داربھی پچھلی حکومت پرڈال رہی ہے، موجودہ حکومت نےڈھائی سال کےعرصےمیں کیا کام کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ شازیہ مری نے کہا کہ موجودہ حکومت نےڈھائی سال کےعرصےمیں کیا کام کیا ہے، حکومت غیرذمہ داری کامظاہرہ کررہی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کبھی کسی آپریٹر کبھی منیجرکوالزام دیاجارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں خالی آسامیوں پربھرتی نہیں ہورہی، ایک بریکرنیچےکرنےسےپورےملک میں بلیک آؤٹ ہوگیا؟

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں خرابیاں دورہوجانی چاہئیں تھیں، پاورپلانٹ پرسسٹم آپریٹرکی مرضی کےبغیرکام ہورہاتھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کےپاس کوئی پلاننگ نہیں ہے، ملک میں کوئی شعبہ ترقی نہیں کررہا، بلیک آؤٹ بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے، ہمیں بدانتظامی کا جواب چاہئے۔

اس موقعے پر سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ ماضی میں اداروں میں سیاسی لوگ بھرتی ہوئے، بیوروکریسی درست ہوگی تو تمام ادارےدرست ہوجائیں گے۔

نعمان وزیرخٹک کا کہنا تھا کہ 7سیفٹی سوئچ فعال نہ سےملک بھرمیں بلیک آؤٹ ہوا،

ppp leader

Aaj News program

Spot Light

Shazia Murree